Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بلال ٹاؤن کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل جبکہ سیاستدان انتخابی مہم میں مصروف

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ )بلدیاتی انتخابات میں گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے ہر طرف مسلم لیگ ن ،پاکستان تحریک انصاف اور آزادا میدواروں کے بینر دکھائی دیتے ہیں،امیدوار گھر گھر جا کر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، راستے میں دور دراز سے کوئی بھی نظر آئے تو اس کو بھی ہاتھ اٹھا کر سلام کرتے ہیں،وقت ایسا آگیا ہے کہ کئی بھی مرنا ہو وہاں پر سیاستدان اس کے نمازجنازہ میں شرکت لازمی کرتے ہیں،لمحہ فکریہ یہ ہے جہلم شہر کے قریب مشہور بلال ٹاؤن یہاں پر روڈوں کی حالت جگہ جگہ گڑھے اور گڑھوں میں کھڑا پانی نظر آتا ہے وہاں سے پیدل گزرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا ایک دریا سے پار بیلے تک جانا ،ایک بار انتظامیہ سیاستدان اپنی آنکھیں کھول کر وہاں سے پیدل گزر کر تو دکھائیں پیدل گزرنا دور کی بات سائیکل موٹرسائیکل پر گزرنا مشکل ہے کیونکہ پانی جگہ جگہ روڈ پر کھڑا ہے اور گندگی کی طرف جائیں ٹی ایم اے جہلم کیلئے سوالیہ نشان ہے،کہ وہاں پر کئی کئی دن کچرا اٹھانے کیلئے کوئی نہیں جاتا،بلال ٹاؤن جہلم کا ایک سروے کیا گیا اس سروے میں بلال ٹاؤن کے مکینوں نے بتایا کہ آج ہر کوئی ہمارے دروازے پر آرہا ہے کوئی اپنا نشان شیر بتاتا ہے کوئی اپنا نشان بلا بتاتا ہے کوئی اپنا ریچھ بتاتاہے کوئی ہیرا بتاتا ہے اور کوئی بالٹی اٹھا کر بھی کہتا ہے لیکن ہمارے بچے کن راستوں سے ہو کر سکولوں کو جارہے ہیں ہم بیمار ہو رہے ہیں بیماری ہمارے لے موت بن رہی ہیں ،ایم این ایز،ایم پی ایز،چیرمین،وائس چیئرمین،کونسلر صرف اس وقت آتے ہیں جب ان کو ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے،اب ہم ان کا استحساب ضرور کریں ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے یہ ہمیں نہیں دکھائیں کہ ان کے مسائل کو حل کریں گے یہ ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتے، اب ووٹ ہم اپنے ضمیر سے ہی ڈالیں گے اور ہمارے ضمیر کی آواز جو بھی ہو گا وہ انشاء اللہ 19نومبر کو ووٹ ڈال کر ہی بتائیں گے،جتنے پیسے یہ لوگ بینروں پر لگاتے ہیں پینا فلیکس میں لگاتے ہیں دفتر بناتے ہیں یہ سب خرچ اگر یہی پیسہ ہماری روڈوں پر،تعلیمی اداروں پر مدرسوں میں یا کسی غریب ،مستحق،یتیم بچیوں یا ان بچوں پر جو سکول بھی نہیں جا سکتے ان پر لگائیں جس سے ہمارے ہاں بہتری ہو لیکن افسوس صد افسوس یہ نہ سمجھیں گے ہم غریبوں کی آواز کو ،کچھ جگہوں پر دیکھنے کو ملا کہ لوگ اپنی مدد آپ ٹرالی مٹی کی ڈلوا کر خود روڈ سے نمازیوں کیلئے راستہ بنا رہے تھے حالانکہ سڑک پر ریڈیو ایف ایم اور اولڈ ایج بینی فٹس کے دفاتر بھی موجود ہیں،اس پوش علاقہ میں بعد دفاتر میں آفیسر پروفیسر وکلاء ڈاکٹر اور دیگر اداروں میں تعینات اہلکار رہائش پذیر ہیں مگر وہ خود بھی اپنی اس پریشانی کو ختم کروانے کیلئے کبھی کسی دفتر کا رخ بھی نہیں کرتے جو محکموں کے ساتھ ساتھ عوام کے اپنے لئے بھی ایک لمحہ فکریہ ہے،

 

The post بلال ٹاؤن کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل جبکہ سیاستدان انتخابی مہم میں مصروف appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles