جہلم (دلنواز احمد ) چیرمین یونین کونسل بدلوٹ چوہدری اللہ نوازکلیال کی راجہ مطلوب مہدی کی بھرپور حمائت کا اعلان ،این اے 63میں مختلف دفود سے ملاقاتیں ،تفصیلات کے مطابق چیر مین یونین کونسل بدلوٹ چوہدری اللہ نواز کلیال نے کہاہے کہ ا ین اے 63ن لیگ کا قلعہ ہے یہاں پر تبدیلی اور روٹی کپڑا مکان کے کھوکھلے نعرے نہیں چل سکتے ۔ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ مطلوب مہدی کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہیں ان کی کامیابی کے لئے ہم دن رات محنت کررہے ہیں الیکشن مہم کے سلسلے میں این اے 63میں جہاں میں بھی ہمارا تعلق واسطہ ہے ہم ان کی کامیابی کے لئے محنت کریں گے ،چوہدری اللہ نواز کا کہنا تھاکہ عوامی امنگوں کی ترجمان سیاسی جماعت صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے جس پر عوام کو اندھا اعتماد ہے
The post چوہدری اللہ نوازکلیال کی راجہ مطلوب مہدی کی بھرپور حمائت کا اعلان appeared first on جہلم جیو.