جہلم (دلنوازاحمد)پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے کہا کہ تحریک احتساب کر پٹ اور چور حکمر انو ں کے خلاف آگہی کی ایک تحریک ہے جس میں پاکستانی عوام کو بھر پور شر کت کر نی چا ہیے تا کہ آنے والی نسل کو کر پشن سے پاک پاکستان دے سکیں ہما رے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کر پشن کو جڑ سے اکھا ڑنے کے لیے جب تک عوام اٹھیں گے نہیں احتسابی عمل آگے نہیں چل سکتا ۔ کر پشن فری معاشرے کے قیام کے لیے ہر شہر ی کو اپنا اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا۔انھو ں نے کہا کہ اگر عوام ترقی و خو شحالی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتے ہیں تو عمران خان کا ساتھ دیں اور کر پشن کے خلاف علم بلند کر یں تا کہ کر پشن جیسے نا سور کا قلع قمع کیا جا سکے ۔اس عمل کے بعد ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
The post تحریک احتساب کر پٹ اور چور حکمر انو ں کے خلاف آگہی کی ایک تحریک ہے،چوہدری زاہد اختر appeared first on جہلم جیو.