Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میجر (ر) رضا پھپھرا برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ،

$
0
0
جہلم(نمائندہ جہلم جیو)جہلم کے حلقہ این اے 63 ضمنی انتخابات جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ، آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری فواد حسین کے حق میں دستبردار ، میجر (ر) رضا پھپھرا برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری فواد حسین اور پی ٹی آئی کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 63 کے ضمنی الیکشن میں گہما گہمی اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے ، گزشتہ روز حلقہ این اے 63 سے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار میجر(ر) رضا پھپھرا پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری فواد حسین کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں انہوں نے برادری اور ساتھیوں سمیت فواد حسین چوہدری کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میراتعلق تحصیل پنڈدادنخان سے ہے جو عرصہ دراز سے پسماندگی کی علامت بنی ہوئی ہے اس علاقہ کا نمک تو پوری دنیا کھاتی ہے لیکن بد قسمتی سے اس علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کسی نے آواز نہیں اٹھائی ، فواد حسین چوہدری سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے میرے جذبات اور خیالات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور منتخب ہونے کے بعد اس علاقہ کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے کہا (ن) لیگی امیدوار کے مقابلے میں فواد حسین چوہدری ہر لحاظ سے موذوں اور مفید امیدوار ہیں جو اسمبلی اور میڈیا پر اپنے حلقہ کے مسائل احسن طریقہ سے اجاگر کر سکتے ہیں ، حلقہ این اے 63 تحصیل پنڈدادنخان کی عوام بھی باشعور ہو چکی ہے ، انشااللہ ہم فواد حسین چوہدری کے ساتھ ملکر نئے جہلم کی بنیاد رکھیں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار فواد حسین چوہدری نے کہا کہ میجر(ر) رضا پھپھرا کی شمولیت سے پی ٹی آئی مزید مظبوط ہو گئی ہے انہوں نے کہا ہماری انتخابی مہم سے حکومت پنجاب بھوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومتی مشینری ضلع بھر میں ہمارے خلاف متحرک کی جارہی ہے ڈی سی او جہلم (ن) لیگی امیدوار کی انتخابی مہم کی سرپرستی کر رہے ہیں پہلے ڈی سی او نے چیئرمینز یونین کونسلز کو فی یونین کونسل 25 لاکھ روپے گرانٹ کا لالی پاپ دیا حالانکہ پنجاب حکومت نے جہلم کے لئے بجٹ میں فنڈز نہیں رکھے اس کے بعد پی پی 26 اور پی پی 27 میں نکاح رجسٹرار کو سیاسی ڈیروں پربلا کر الیکشن مہم کے لئے متحرک کیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور پٹواریوں کو بلا کر (ن) لیگی امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کا حکم دیا گیاہے جس کے بعد حلقہ این اے 63 کے تمام پٹوار خانے مسلم لیگ (ن) کے دفاتر میں تبدیل ہو چکے ہیں، چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری امداد بوسال نے یونین کونسل پنڈی سید پور سے ہمار ے ووٹر سپورٹر مارتھ فیملی کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو مسلم لیگ(ن) کی حمایت اور سپورٹ کیلئے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ، سانحہ کوئٹہ کا بہانہ بنا کر ہمیں کھیوڑہ میں جشن آزادی جوش ولولہ سے منانے سے روکا جا رہا ہے ، فواد حسین چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد ہی ہمیں آزادی کا دن ملی جوش و جذبہ سے منانے سے روکنا ہے اور ہماری حکومت جو شروع سے پاکستان بنانے کے مخالف تھی دہشت گردوں کے عزائم کو کامیاب بناناچاہتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی ٹریفک مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی کا قریبی رشتہ دار ہے جو پی ٹی آئی کے ووٹرز سپورٹرز رکشہ ڈرائیوروں کے چالان کروا کر(ن) لیگی کی حمایت کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ، ہم ایسی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے عوام باشعور ہو چکی ہے حلقہ این اے 63 میں تبدیلی ناگزیر ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو تمام تر حالات واقعات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے ٹائیگرز اور ووٹر سپورٹرز اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں انشااللہ 31 اگست کو جہلم میں تبدیلی اور نئے جہلم کی بنیاد رکھیں گے۔

The post میجر (ر) رضا پھپھرا برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles