جہلم(محمداشتیاق پال)ضمنی الیکشن جہلم این اے 63 میں الیکش کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں شروع۔ مرکزی جگہوں پر سیاسی جماعتوں کی دیو ہیکل ہولڈنگ نے عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا، جو الیکشن کمیشن ان امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے نہیں روک سکتا وہ پولنگ کے دن کیسے کنٹرول کرئے گا، ان خیالات کا اظہار مختلف مکتبہ فکر کے علاوہ سیاسی ، سماجی کاروباری حلقوں نے سروے کے دوران کہا کہ ملک کا آئین تمان پاکستانیوں کیلئے یکسان ہے قانون کی بالا دستی اسی صورت ممکن ہے جب قانون نافظ کرنے والے ادارے اپنا آئینی حق استعمال کرئیں گے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑے گی کہ ہماری ووٹ کا استعمال ہی قانون کو مضبوط کرئے گا۔ عوام ی سماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے مطالب کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
The post ضمنی الیکشن جہلم این اے 63 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں شروع appeared first on جہلم جیو.