مری(عثما ن علی سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چودہ اگست جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیئے خصوصی ،جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیاچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی افتخار الحق نے بتایا کہ دوران جشن آزادی راولپنڈی ، اسلام آباد سے تما م ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے اور آر ایم کے جی ٹی روڈ سے آ جا سکے گی اس دوران سرکل مری میں 05روڈز کو ون وے کر دیا گیا ہے جس میں ویوفورتھ روڈ ، بنک روڈ ، ہال روڈ ، کلڈنہ روڈ ، امتیاز شہید روڈ کو ون وے کر دیا گیا ہے ،مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی گی۔ ٹریفک کی بہتر روانی کے لیئے مری کے پانچ سیکٹر بنا دئیے گئے مری آنے والے سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں 38 جونیئر ٹریفک وارڈنز، 400 ٹریفک وارڈنز،28 انسپکٹرز/ وارڈن انچارجز ،06 ڈی ایس پی صاحبان کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی آفتخار الحق نے بتایا کہ مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 08 بجے سے رات03 بجے تک مکمل بند رہے گا بسیں اور دیگر بڑی گاڑیاں مری بروری چونگی اور بانسرہ گلی سے آگے نہ جا سکیں گی جبکہ آزاد کشمیر جانے والی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہو گی انہوں نے بتایا کہ جی پی او چوک ۔ جھیکا گلی چوک ، کلڈنہ چوک ، سنی بنک چوک ، کے گردونواح 200میٹر تک، ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ جی پی اوچوک کو پارکنگ فری قرار دیا گیا ہے سرکل مری میں سب سے بڑا مسلہ پارکنگ ہے لہذا سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف مختص شدہ جگہوں پر گاڑیاں پارک کریں ۔ انہوں نے بتایا ٹریفک کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور کہ مری آنے والے سیاحوں کی مری ٹریفک پلان سے متعلق مکمل آگاہی کے لیئے مری میں مین چوکوں پر بذریعہ پبلک ایڈریس سسٹم، آگاہی بورڈز اوربینر ز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جائیں گے بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاپانی والے ٹینکرز اور فوڈ سپلائی گاڑیوں ماسوائے( ٹرک اور ہیوی گاڑیاں) کو رات 03 بجے سے صبح سات بجے تک پانی اور سٹی ایریا میں فوڈ سپلائی کی اجازت ہو گی انہوں نے بتایا کہ پکٹ کلڈنہ چوک، پکٹ بانسرہ گلی ، بائی پاس ٹرن، لوئر ٹوپہ ٹرن، مسیاڑی ٹرن، سالگراں، تریٹ چوکی سترہ میل ٹول پلازہ ، ایم آئی ٹی شوالہ محلہ ،دیول شریف ، باڑیاں، ڈبل موٹروے ٹرن اور جھیکاگلی سے آگے موٹر سائیکل اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ مری کے لیئے ممنوع ہو گا ، چودہ اگست جشن آزادی کے موقع پر بغیر فیملی کے موٹر سائیکلز سوار ، ویلر، بغیر نمبر پلیٹ ، کم عمر کو کسی بھی صورت مری میں انٹر نہ ہونے دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس پر چھ ماہ قید اور 10000ہزار روپے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی افتخار الحق نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیئے کہ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مری میں ڈیوٹی کے فرائض انتہائی محنت ، لگن اور عوام الناس کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیئے جائیں۔ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے دو کنٹرول روم قائم کیے ہیں تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر0519269200,051-3413331-32 اور 0344-5072645.03160158277ہے ۔ سی ٹی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
The post چودہ اگست کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیئے خصوصی ،جامع پلان جاری appeared first on جہلم جیو.