مری(عثما ن علی سے)تحریک پاکستان کے دوران صوفیاء کرام نے بھی تکمیل پاکستان کے لیے اپنا کرداربھرپور طریقے سے ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی راجہ احسان نواز سابق وائس چیئرمین بلدیہ مری نے تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہ محفل سماع (قوالی) کے اختتام پر کیا۔ محفل سماع میں ملک کے معروف قوال استاد تنویر سلامت اور ہمنوا نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں لوگوں کی بھرپورشرکت نے ان تقاریب کو چارچاند لگادیئے ہیں۔ اس محفل سماع میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں مورخہ 12اگست2016کو 10بجے دن آڈیٹوریم مری آرٹس کونسل میں تقریری مقابلہ کا انعقاد ہوگا۔جس کے مہمان خصوصی راجہ عتیق سرور جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) پنجاب ہوں گے۔ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی استدعا ہے۔
The post مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع (قوالی) کا اہتمام appeared first on جہلم جیو.