Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم ون ویلنگ کرنے والے 2 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈی پی او جہلم کے حکم پر تھانہ سٹی جہلم نے بسلسلہ ون ویلنگ موٹر سائیکل کی روک تھام کیلئے گذشتہ روز ون ویلنگ کرنے والے 2 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا عوامی سماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم عبدالغفور بٹ اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے جشن آزادی کے موقعہ پر نوجوانوں کو موٹر سائیکل ون ویلنگ سے قیمتی جانیں ضائع اور معذوری سے بچانے کیلئے تمام ضلعی پولیس افسران کو حکم جاری کیا کہ ون ویلنگ کے مرتکب نوجوانوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دیں اس سلسلہ ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان کی ہدایت کے مطابق ایس ایچ او عبدالغفور بٹ تھانہ سٹی جہلم کی ٹیم نے علی حیدر ولد شیر خان سکنہ کھرالہ جہلم اور عماد رضا ولد بشیر اعجاز محلہ گجراتی سعیلہ جہلم کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر دیا ہے، اس ایکشن پر عوامی سماجی حلقوں نے عبدالغور بٹ ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا کہ بھرے بازار میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رکھیں تاکہ یہ نوجوان اپنی جانوں کے ضیاع اور معذوریوں سے بچ سکیں۔

The post جہلم ون ویلنگ کرنے والے 2 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles