Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

،ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کا چائلڈ سپیشلسٹ ڈان بن گیا

$
0
0
جہلم (قدیر بیگ)غریب مریض پریشان حال ،ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کا چائلڈ سپیشلسٹ ڈان بن گیا تفصیلات کے مطابق چائلڈ سپیشلسٹ سول ہسپتال جہلم ڈاکٹر عدنان کی مریضوں سے بد تمیزی اور گالی گلوچ کا سلسلہ عروج پر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ساتھی چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شیخ اعجاز کے ساتھ بھی بد تمیزی شروع کر دی کیونکہ انہوں نے مریضوں سے بد تمیزی اور گالی گلوچ سے منع کیا تھا اسی کشمکش میں ڈاکٹر عدنان ہاتھا پائی پر اتر آیا تو وہاں پر موجود عملہ اور عوام نے بیچ بچاؤ کروا کر ڈاکٹرشیخ اعجاز ایک طرف کر دیا تا کہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے ڈاکٹر عدنان کی اس سے پہلے بھی بہت سار ی شکا یات منظر عام پر آ چکی ہیں لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک اس ڈاکٹر کے خلاف کسی قسم کی کوئی انکوائری یا کاروائی نہ ہوئی ہے ایسے ڈاکٹر شعبہ ہیلتھ اور سرکاری ہسپتالوں کے لئے باعث ندامت ہیں ہسپتال میں موجود مریض اور ان کے لواحقین نے ایسے بد اخلاق ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی کی اپیل کی ہے ۔

The post ،ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کا چائلڈ سپیشلسٹ ڈان بن گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles