Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے،مرزا ظفر اقبال جرال

جہلم (سید اکرم حسین شاہ بخاری) ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور مسلم لیگ میں کوئی بھی مخالف دھڑا نہیں ہے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے لئے نامور بزرگوں کی دعائیں بھی ہیں یہ ضمنی الیکشن قرض ہے اور یہ قرض ہم مل جل کر ادا کریں گے 31اگست انشاللہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دن ہوگا اور انشااللہ فتح نوبزادہ مطلوب مہدی خان کی ہو گی ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر وارڈ نمبر 36 صدر جرال برادری رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مرزا ظفر اقبال جرال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے سپاہی ہیں ہمارا مرنا جینا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ نظام قدرت ہے چلتا رہتا ہے مگر عزت وقار یہ ہوتا ہے کہ ایک ہی جماعت میں رہوروز اوچھل کود کی سیاست سے عزت نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کے آئے روز ہمارے ایک بھائی ہیں جو کبھی سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کی کشتی میں بیٹھ کر سواری کر رہے ہوتے ہیں کبھی مسلم لیگ (ن) کے نعرے مار رہے ہوتے ہیں اور کبھی تحریک انصاف کا اعلانکرتے ہیں اور جھوٹی شہرت کے لئے مختلف طریقے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی کشتیاں بدلنے والے ہمیشہ شرمندہ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کسی جماعت سے مقابلہ ہے ہی نہیں ہے اصل مقابلہ دوسرے اور تیسرے نمبر کے لئے ہے اب ضمنی الیکشن حلقہ این اے 63میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہہے اور عوام دیکھ رہے ہیں کہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون آئے گا میرا یہ خیال ہے جو واضح نظر آ رہا ہے کہ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر آئے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو حلقہ این اے 63سے کوئی مقامی امیدوار نظر نہیں آیامسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کسی کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ جہلم کی عوام مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتی ہے مسلم لیگ ہی ایک عوامی جماعت ہے

The post ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے،مرزا ظفر اقبال جرال appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles