جہلم ( اشتیاق پال)ٹی ایم اے جہلم نے ہر جگہ اپنی بادشاہت قائم کر لی، چنگ چی کا ٹھیکہ ہو ،سلاٹر ہاوس کی حالت زار، 30 سے زاہد بلدیہ ملازمین واٹر سپلائی، الیکٹریشن و دیگر پرچیاں وصول کرنے پر مامور دفتری نظام درہم برہم، سلاٹر ہاوس محلہ اسلام پورہ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا، صفائی ناپید، سلاٹر ہاوس ڈاکٹر غائب، مہریں لگانے کی ذمہ داری چوکیدار نے سنھبال رکھی ہیں ڈی سی او جہلم اورایڈمنسٹریٹر کو چکمہ، عوامی مساہل جوں کے توں تفصیلات کے مطابق باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سال2016،17 کا چنگ چی کا ٹھیکہ جسکی بولی 94 لاکھ تک گئی مگر تحصیل آفیسر فنانس ٹی ایم اے جہلم ایک کروڑ20 لاکھ کی منظوری دینا چاہتا ہے اور غیر سرکاری خدمت اس کے علاوہ ہے اتنی رقم پر کوئی بھی ٹھیکیدار لینے کو تیار نہیں اس سلسلہ میں محکمہ میں سینٹری پلمبرز، الیکٹریشن و دیگر 30 ملازمین کو چنگ چی سے روزانہ پرچی وصول کرنے پر لگا دیا ہے جس سے ایک تو آمدن بھی کم ہو رہی ہے اوپر سے30 ملازمین سارا سارا دن چوکوں میں کھڑے پرچیاں وصول کررہے ہیں عوام واٹر سپلائی کی پریشانیوں میں الگ گرفتار ہیں، سلاٹرہاوس محلہ اسلام پورہ میں پانی کی موٹر گذشتہ ایک ماہ سے خراب ہے اس پر مذید ستم کہ ٹرانسفارمر بھی خراب ہونے کی وجہ سے قصاب پانی پڑوس کے گھروں سے بالٹیوں میں لاتے ہیں بلدیہ کی غلاطت کیلئے کھڑی ٹرالی میں کیڑے پڑ گئے ہیں مگر ڈرائیورنہ ہونے کی وجہ سے تعفن پھیلا رہے ہیں ویٹرنری ڈاکٹر تعفن کی وجہ سے سلاٹر ہاوس نہیں آتا بلکہ ذبحہ شدہ گوشت پر مہر بھی سلاٹر ہاوس کا چوکیدار لگا رہا ہے جسے معلوم ہی نہیں ہے کہ گوشت صحت مند ہے یا لاغر ہے، رمضان بازار مشین محلہ2 کو رمضان کے دنوں میں دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ٹی ایم اے کی گاڑی دن میں بار بار پانی کا چھڑکاؤ کرتی تھی عید کے بعداب عوام وہاں کوڑا کرکٹ پھینک رہی ہے جبکہ ٹی ایم اے خاموش تماشائی بنی ہے، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان، ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے جہلم احمر نائیک سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام ایشو پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ٹی ایم ایمیں قائم خود ساختہ بادشاہت کو کنٹرول کیا جا سکے
The post ٹی ایم اے جہلم نے ہر جگہ اپنی بادشاہت قائم کر لی، appeared first on جہلم جیو.