پنڈدادنخان (محمد عزیر )دھرنا پارٹی قوم پر رحم کرے گانے بجانے سے نیا پاکستان نہیں بنتا ،چےئر مین یونین کونسل گولپور نصیر کھنڈوعہحکومت نے سنگین بحرانوں کاسامنا کیا عوام جانتی ہے اسی لیے ووٹ بھی دیتی ہے تفصیلات کے مطابق چےئر مین یونین کونسل گولپور نصیر کھنڈوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چال سال میں حکومت نے سنگین بحرانوں کا سامنا کیا ہے ترقی کے دشمن ترقی کی راہوں میں روڑے اٹکانے سے باز نہیں آرہے جبکہ سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ملک اور قوم کے دشمن ملک کو پھر نا قابل تلافی نقصان پہچارہے ہیں انشاء اللہ ن لیگ کی حکومت ان تمام روکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی نیا پاکستان بنانے اور دھرنے والوں کو چاہیے کہ ملک اور عوام پر رحم کریں ناچنے گانے سے نیا پاکستان نہیں بنتا اس کے لیے خلوص سے محنت کرنی پڑتی ہے پاکستان کو ہی نیا پاکستان بننے دیں امن و امان کی صورت حال بر قرار رہنے دیں تو یہی پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔
The post دھرنا پارٹی قوم پر رحم کرے گانے بجانے سے نیا پاکستان نہیں بنتا ،نصیر کھنڈوعہ appeared first on جہلم جیو.