جہلم(عبدالغفور بٹ)جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ تعلقات عامہ جہلم اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے ضلع کونسل ہال میں پاکستان کی تخلیق کے بعد ہجرت کی اور قائد اعظم اور دیگر لیڈروں کی نادر تصاویرکی نمائش ضلع کونسل ہال کچہری میں بروز سوموار منعقدہ کی جائے گی جس کا افتتاح ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان کریں ۔ رکن قومی اسمبلی نگہت میر، اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین اور مہر محمد فیاض اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم بھی خصوصی طور پر شریک ہونگے ۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ نمائش دیکھیں گے۔ نمائش کا مقصدقائد اعظم محمد علی جناح اور انکی رہنمائی میں حاصل کی جانیوالی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔وہ لوگ جنھوں نے اپنا گھر بار چھوڑ کر وطن عزیز میں ہجرت کی او ر جنھوں نے آزادی کیلئے لاتعداد قربانیا ں بھی دیں وہ پور ی قوم کے ہیرو ہیں اور ان سب کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہجرت کی نادر تصاویر کی نمائش کی جا رہی ہے ۔
The post ضلع کونسل ہال میں قائد اعظم اور دیگر لیڈروں کی نادر تصاویرکی نمائش appeared first on جہلم جیو.