پنڈدادنخان (چوہدری سلیم باگڑی +محمد عزیر )پنڈدادنخان شہر میں جگہ جگہ لٹکتی بجلی کی تاریں ،کسی بھی وقت ناخوش گوارواقعہ پیش ہوسکتا ہے محلہ اسلامیہ سکول میں 200کے وی کا ٹرانسفارمر روڈ کے ساتھ زمین پر نصب ۔تفصیلا ت کے مطابق جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام الناس کو ناکوں چنے چبوائے ہیں وہیں پر واپڈا کے نا اہل اہلکاروں اور غلط منصوبہ بندی کسی بھی وقت انسانی جانوں کو نگل سکتی ہے شہر میں جگہ جگہ لٹکتی سروں کو چھونے والی بجلی کی تاریں انسانی جانوں کیلئے موت کا پھندا ثابت ہو سکتی ہیں اس کے علاوہ محلہ اسلامیہ سکول میں زمین پر پڑا ٹرانسفارمر ساتھ کھیلتے بچوں کے علاوہ گزرنے والی ٹریفک کی معمولی غلطی سے دھماکے سے پھٹ سکتا ہے جس کی وجہ سے جانی ومالی نقصان کا سخت خطرہ ہے واپڈا ارباب اختیار فوری توجہ کرتے ہوئے سدباب کریں۔
The post محلہ اسلامیہ سکول میں 200کے وی کا ٹرانسفارمر روڈ کے ساتھ زمین پر نصب appeared first on جہلم جیو.