جہلم ( اشتیاق پال) ضمنی الیکشن این اے 63 ہم سوگوار حالت میں لڑ رہے ہیں، ضلع جہلم کی ہردلعزیز سیاسی شخصیت نوابزادہ اقبال مہدی کا اچانک ہم سے جدا ہوجان ہمارے لئے اور حلقہ این اے63 کیلئے ایک گہرے صدمہ سے کم نہیں ہے، پاکستان مسلم لیگ ن انشاء اللہ اس بار بھی کامیابی کا سہرا مرحوم نوابزادہ اقبال مہدی کے بیٹے راجہ مطلوب مہدی کے سر سجائے گی ان خیالات کا اظہارملک انعام الحق کونسلر وارڈ17 جہلم شہر کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں چوہدری بوٹا جاوید ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن، راجہ طالب مہدی، ڈاکٹر رشید نیاز، اور ملک انعام الحق کونسلر نے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں میری وارڈ کے ووٹرز نے بلدیہ جہلم میں سب سے زیادہ لیڈ دلواکر مجھے منتخب کیا ہے انشاء اللہ وارڈ17 سے راجہ مطلوب مہدی کو بھی کامیابی دلوائیں گے اس موقعہ پر ، مرزا راشد جرال امیدوار چیرمین بلدیہ جہلم، باؤ کرم الہیٰ کونسلر، چوہدری مقبول کونسلر، چوہدری راشد گھرمالہ، ڈاکٹر وحید، راجہ ناصر، راجہ وحیداکرم،شیخ وحید ماڈل کالونی، حاجی منیر، خواجہ اکرام، غلام مصطفیٰ ماما مٹھو،راجہ نریم، راجہ بابر، راجہ ظفرو دیگر اہل وارڈ نے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا،
The post ضمنی الیکشن این اے 63 ہم سوگوار حالت میں لڑ رہے ہیں،ملک انعام الحق appeared first on جہلم جیو.