Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

روشنی کا سفر،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،عمر بٹ جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم

$
0
0
روشنی کی طرف یہ سفر جاری رہنا چاہیے،صوفی بابا آنکھیں بند مگر دل و دماغ کے دریچے کھولے پاس بیٹھے لوگوں سے واعظ و نصیحت کر رہے تھے،کہ اس لمحہ جب آپ سخاوت،خدمت اور دوسروں کا خیال رکھنا چاہیے تک پہنچے تھے کہ اچانک خاموش چھا گئی اور صوفی بابا بات کرتے کرتے رک گئے،اور پھر ایک آہ بھر کر اس واقعہ کا تذکرہ کرنے لگے،
جی ہاں،رات کے خاموش پہر میں حفیظ مغل نے حسب عادت مجھ سے ایک علمی باعملی موضوع شیئر کرنے کے واسطے اپنا موبائل آن کر کے میرے قریب رکھا دیا بڑی وضع دار و توجہ طلب آواز جو صوفی بابا کے اس واقعہ کو بیان کرنے لگی کہ شام کے وقت جب میں اپنی فیکٹری سے نکلنے لگا تو دیکھا کہ ایک شدید زخمی کتا فیکٹری کے گیٹ کے نیچے سے اپنی زخمی وجود کو گھسیٹتے ہوئے گودام کی طرف بڑھنے لگاکہ میرے ذہن میں آیا کہ کیونکہ کتا بہت زخمی ہے لہذا میں جانور کے ہسپتال فون کر کے وہاں سے کسی کو اس کے علاج کیلئے بلا لیتا ہوں اور پھر اسی خیال سے میں فون کرنے کیلئے آفس میں گیا اسی اثناء مجھے خیال آیا کیوں آیا اور کیسے آگیا خدا معلوم خیر مجھے تجسس سا ہوا کہ اسے دیکھتاہوں کہ اب کیا کرتا ہے اور یہ کب تک بھوکا رہیگا،اور اس حالت میں اگر اسے رزق ملے گا تو کہاں سے ،
ایسے ہی خیالات کے پیچ و خم مبتلا تھا نظر پڑی گیٹ کی طرف یہاں سے ایک کتا منہ میں کچھ پکڑے اسی گودام کی طرف بڑھا اور پھر میں نے دیکھاکہ اس زخمی کتے کو ہلایا حتی کہ اس نے آنکھیں کھولیں تو اس نے منہ میں پکڑوہ گوشت کا ٹکڑ ا اس کے پاس رکھا مگر وہ زخمی ہونے کے باعث اسے کھا بھی نہیں سکتا تھا تو لمحہ بھر میں دوسرے کتے نے وہ ٹکڑا اپنے منہ میں ڈالا اور خوب چبھا کر پھر اس کے منہ کے قریب رکھا جسے وہ زخمی کتا آہستہ آہستہ کھانے لگے جب دوسر اکتا باہر گیا اور میں اس تجسس بھری سوچ میں گم اسے دیکھنے لگا کہ وہ کیا کریگا،وہ باہر تالاب پر گیا اور اپنے دم خوب گیلی کی اور واپس آکر زخمی کتے کے منہ میں ڈالی اور اس طرح اس کی پیاس بھی بجھا دی اور یہ کام کچھ روز تک جاری رہا حتی کہ وہ کتا چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا اور پھر اس کے ساتھ ایک فیکٹری سے باہر نکل گیا،میرے ذہن میں یہ بات ثبت ہو گئی کہ رازق واقعی اللہ پاک ہیں اور یہ سچ ہے کہ رزق انسان کا پیچھے کرتا ہے مگر ہم نا عاقبت اندیش رزق کی تلاش میں اس قدر غرق ہو جاتے ہیں کہ رازق کو یاد بھی نہیں کرتے،
بس اللہ سے ایسی لو لگی کہ فیکٹری بھائی کے حوالے کر کے روزہ نماز اور تسبیح ہر دم اللہ کا ذکر اور اس کے پیغام کی فکر نشست لگتی اور پھر میرا ڈرائنگ روم صوفی بابا کی بیٹھک بن گی،اللہ پاک نے اتنا کرم کر دیا کہ کوئی دعا کے لیے کہتا اور اللہ پاک کے حضور خلوص دل سے اس کی پاکی بیان کرنے کے بعد اس کے نبی پاکؐ پر درود بھیجا کر دعا کرتا اور اللہ پاک اس سائل کی پریشانی دور فرما دیتے اور اس طرح میں ایک فیکٹری مالک سے درگاہ تک آگیا،
سامعین سر جھکائے اللہ پاک کے فضل و کرم اس کی رحمی و کریمی کی بابت سن رہے ہیں کہ مجھے یہ واقعہ یاد آگیا اور میں نے اصلاح کے طور پر ان سامعین گرامی قدر کو یہ بیتا ہوا واقعہ سنانے لگا اور پھر اس محفل میں ایک نوجوان اٹھا اور اس نے مجھے بڑے ادب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی بابا آپ نے لاغر زخمی کتے کو تو دیکھا کہ ہزار مجبور ہونے کے باوجود اس کے پاس کھانا چل کے آگیا اور اس نے وہاں پڑے پڑے کھا بھی لیا اور پی بھی لیا مگر بہت معافی کے بعد یہ بتائیں کہ آپ نے دوسرے کتے کے عمل پر غور تک نہ کیا،آپ نے یہ سوچا بھی نہیں کہ افضل کتا پہلا ہوا یا دوسرا ،
وہ کتا جس نے عام جانور کی خصلت سے ہٹ کر اپنے بیمار زخمی ساتھی کیلئے وہ اعلیٰ کام کیے کہ خود غرض انسان بھی شرما جائے یا شرم سے مرہی جائے۔آپ نے دوسرے کتے کا خلوص اور ہمدردی اور مسلسل توجہ و محنت دیکھی ان دیکھی کر دی،اور پھر اپنے پیارے نبی کریمؐ کا فرمان عالی بھول بیٹھے
’’اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہت بہتر ہوتا ہے ‘‘
اور پھر آپ نے یاد الہٰی کا راستہ تو لے لیا ایک حقیقت کو بھانپ کر دوسری بھول گئے کہ آپکی فیکٹری چلنے سے کئی گھرانوں کے چولہے جلتے تھے جو آپ کے فیصلے سے یکسر بند ہو کر کس کس مشکل میں گر گئے ہوں گے،
صوفی بابا دوسرا کتا قابل تقلید ہوا یا پہلا ۔۔۔؟
بس صوفی بابا اٹھے سب سے اجازت طلب کی اور پھر یہ بیٹھک ڈرائینگ روم میں بدل گئی اور صوفی بابا درگاہ سے فیکٹری کے سفر پر چل نکلے مگر اس بار محض دنیا نہیں بلکہ سامان آخرت کی تیاری کے ساتھ اسے میدان عمل میں گزرے مشینیں چل پڑیں آرڈر آنے لگے خواتین کو روزگار مل گیا اس بار صوفی بابا ٹھیکیدار یا مل مالک بن کر صوفی بابا کا کردار نبھاتے رہے یہی ہے ۔۔۔روشنی کا سفر

 

The post روشنی کا سفر،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،عمر بٹ جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles