Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ایک ماہ قبل حادثے میں زخمی ہونیوالا نامعلوم بزرگ جاں بحق

$
0
0
سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) ایک ماہ قبل حادثے میں زخمی ہونیوالا نامعلوم بزرگ جاں بحق تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سوہاوہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک بزرگ شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایا گیا جہاں سے انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیاجہاں ایک ماہ زندگی اور موت کی کشمکشن میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مقامی تنظیم شان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ادا کی اور مرحوم کو امانتاً شان ویلفیئر سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔پولیس تھانہ سوہاوہ نے مقدمہ درج کر کے گاڑی کو قبضہ میں لے کر ملزمان کو جیل بجھوا دیا جبکہ مرحوم کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔ شان رحمت ویلفیئر سوسائٹی جس کے سرپرست چاچو سعید ، چیئر مین غضر عباس ، ممبرز ڈاکٹر فعد جاوید ، مرزا ظہور ، راجہ تیمور علی ،عدیل سعید نے اس سے قبل بھی 32سے زائد نامعلوم افراد کو امانتاً دفن کیا ۔

 

The post ایک ماہ قبل حادثے میں زخمی ہونیوالا نامعلوم بزرگ جاں بحق appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles