جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم میں پہلی چیسٹ کانفرنس پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب کے زیر اہتمام 5نومبر کو دریائے جہلم کنارے مقامی ہوٹل میں ہو گی جس میں بلند پا یہ ڈاکٹرز اپنے علمی مکالوں سے حاظرین کو مستفید فرمائیں گے۔ ممتاز معالج اور صدر پی ایم اے جہلم ،صدرپنجاب چیسٹ سوسائٹی ،سینئر کنسلٹنٹ چیسٹ ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو جہلم ڈاکٹر عبدالحفیظ نے اپنے آفس میں صحافیوں کو کانفرنس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے،پہلے سیشن میں جو مقررین خطاب فرمائیں گے ان میں ڈاکٹر صولت اللہ خان،ڈاکٹر لیاقت علی ڈوگر،ڈاکٹر طلحہ محمود،ڈاکٹر خورشید الزمان،ڈاکٹر خالد وحید،ڈاکٹر مسعود الحق شامل ہیں اس پہلے سیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی سید ،پروفیسر ڈاکٹر شمشاد رسول اعوان معاون چیئرمین ڈاکٹر سردار ریاض ،ڈاکٹر عبدالماجد ،ماڈرنیٹر کے فرائض ڈاکٹر خالد وحید ادا کریں گے،دوسرے چیسٹ امراض کے مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر ناظم بخاری ،ڈاکٹر جاوید مگسی،ڈاکٹر اشرف جمال،پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ،پروفیسر ڈاکٹر شمشاد رسول اعوان،پروفیسر ڈاکٹر سلطان مظفر اس سیشن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کامران چیمہ ہوں گے اور ماڈریئر کے فرائض ڈاکٹر شبیر اختر سرانجام دیں گے مہمان اعزاز میں ڈی سی او جہلم ذوالفقار احمد گھمن ،ڈی پی اوجہلم مجاہد اکبر خان ، ،ای ڈی ای ہیلتھ ڈاکٹر کیپٹن (ر)آصف علی،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ڈاکٹر شوکت محمود کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر منظور احمد چوہدری،ڈاکٹر نسیم آفتاب اقبال،ڈاکٹر طاہر بشیر،ڈاکٹر جنید سرفراز،پروفیسر ڈاکٹر سلطان مظفر،ڈاکٹر مہر محمد اقبال شامل ہیں اس کانفرنس کے روح رواں ممتاز معالج ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدر پی ایم اے جہلم اور پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب سینئر کنسلٹنٹ پلمو نولوجسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ہوں گے ان کے ہمراہ ڈاکٹر مسعود الحق جنرل سیکرٹری بھی ہوں گے۔
The post جہلم میں پہلی چیسٹ کانفرنس زیر اہتمام پنجاب چیسٹ سوسائٹی 5نومبر کو ٹولپ ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے appeared first on جہلم جیو.