جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)ڈی سی او جہلم ذوالفقار احمد گھمن نے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری کے زیر اہتمام27 اکتوبر کو شروع ہو کر 26 نومبر تک جاری رہنے والے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے قائم امتحانی مرکز کے گرد دفعہ 144کے نفاذ کے احکامات جاری کےئے ہیں۔ ڈی سی او آفس سے جاری احکامات کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت امتحانی مرکز کی دو2) (سو گز کی حدودمیں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے اور مجمع کی اجازت نہ ہو گی تا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جا سکے اورامتحانات پر سکون ماحو ل میں منعقد ہو سکیں ۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی۔
The post راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کے لئے قائم امتحانی مرکز کے گرد دفعہ 144 appeared first on جہلم جیو.