جہلم(وسیم تبریز)جماعۃالدعوۃ جہلم کے ضلعی مسؤل عبدالغفار منصور نے کہا کہ زلزلہ زدگان سے متاثرہ لوگ آپکی امداد کے منتظر ہیں،اس وقت قدرتی آفات نے پورے ملک میں جو تباہی کی وہ آپ دیکھ چکے ہیں بیشک اس وقت بھی بہت سارے علاقے ا س سے متاثر ہوئے ہیں ،اور ایک بار پھر وطن عزیز کے متاثرہ علاقوں کے لوگ آپکی امداد کے منتظر ہیں،جن میں فوری طور پر خیمہ،موسم کی تبدیلی کے باعث کمبل اور رضائیاں ان کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء جن میں آٹا ،چینی اور چاول وغیرہ شامل ہیں ۔اور ادویات بھی شامل ہیں ،جنکی اشد ضرورت ہے ،اور یہ وقت ہے ہمیں اپنے ان بھائیوں کی امداد کر کے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کر سکتے ہیں۔جہلم سے امدادی کاراوئیوں کے لیئے قافلہ نگران شعبہ ایف آئی ایف جہلم محمد افضل کی نگرانی میں متاثرہ علاقوں کی جانب راوانہ ہوہو چکا ہے ،اور وہ مسلسل ہمارے رابطے میں ہیں ،انہوں نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ،تاکہ متاثرہ علاقوں میں سامان کی ترسیل کو فوری اور یقینی بنایا اور انکی بروقت امداد کی جائے جو آپکی امداد کے منتظر ہیں،
The post زلزلہ زدگان سے متاثرہ لوگ آپکی امداد کے منتظر ہیں،عبدالغفار منصور appeared first on جہلم جیو.