جہلم(محمد ریاض گوندل)ڈینگی مچھر سے شہریوں کو شدید خطرات پیدا ہو چکیں ہیں ضلعی انتظامیہ ماتحت محکموں کے ساتھ فوٹو سیشن کروانے میں مصروف ضلع جہلم کے لاکھوں رہائشی ڈینگی مہم نہ شروع کی وجہ سے خوف زدہ اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق اس سال ڈینگی مچھر سے بچنے اور شہریوں کو ڈینگی مچھر سے آگاہ کرنے کی ضلعی انتظامیہ نے باضابطہ مہم شروع نہیں کی ہے جس بنا پر ضلع جہلم کے لاکھوں رہائشی سخت خوف میں مبتلا ہو چکیں ہیں کیونکہ ڈینگی مچھر کی تلفی کی مہم شروع نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید خطرات نظر آرہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنیں کے لیے دن بھر ٹھنڈے دفتروں اور ان کے سامنے کھڑے ہو کر فوٹو سیشن کروانے میں مصروف نظر آتی ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری پنجاب ودیگر اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں
The post ڈینگی مچھر سے جہلم کے شہریوں کو شدید خطرات appeared first on جہلم جیو.