Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بکرا چوری پکڑا گیا ،بکرا چور پنجاب پولیس لائن لاہور کا ملازم نکلا

$
0
0
پنڈدادنخان(چوہدری زاہد حیات)ٹوبھہ اوربھیلووال کی عوام نے مقامی صحافی کی مدد سے بکرا چور وں کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،بکرا چوروں میں ایک پنجاب پولیس لائن لاہور کا ملازم نکلا۔عوام کا صحافی چوہدری آصف کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواہی گاؤں چوران کے رہائشی نے فون پے اطلاع دی کہ بلیک کلر ایکس ایل آئی کار میں سوارپانچ افراد نے بکرا چوری کر کے گاڈی کی ڈگی میں ڈالا ہے اور وہ موٹر وے کی طرف آ رہے ہیں جس پر موٹر وے کے نزدیک گاوٗں ٹوبھہ کے لوگوں نے صحافی چوہدری آصف کی مدد سے ناکہ لگا لیا بکرا چوروں نے جب دیکھا کہ کار کو روکنے کے لئے کافی تعداد میں لوگ کھڑے ہیں توانہوں نے کار واپس موڑ کرپنڈدادنخان کی طرف بھگا لی ،لوگوں نے اس کی فوری اطلاع پیٹرولنگ پولیس ٹیم للہ کو دی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے علاقہ کے لوگوں کی مدد سے مطلوبہ کار کو روک لیا اور دوران تلاشی ان سے بکرا برآمد کر کے ان کی خوب دُھلائی کر کے پنڈدادنخان پولیس کے حوالے کر دیا۔ان میں ایک چور پنجاب پولیس لائن لاہور کا ملازم نکالا،تھانہ پنڈدادنخان نے پولیس ملازم عبدالرؤف،حیات عمر، رفاقت ،مظہر اقبال ،اور جمیل کے خلاف مقدمہ نمبر 212دفعہ 379/411کے تحت ایف آئی آردرج کر دی واضع رہے اس سے پہلے بھی تحصیل پنڈدادنخان سے سینکڑوں بکرے چوری ہو چکے ہیں۔

The post بکرا چوری پکڑا گیا ،بکرا چور پنجاب پولیس لائن لاہور کا ملازم نکلا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles