کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان) کھیوڑہ کے رہائشی دو سگے بھائی حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحقتفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ اسلام گنج کے رہائشی دو جوان سالہ سگے بھائی عامر شہزاد اور عاصم شہزاد گھر سے کام کے سلسلے میں پشاور جا رہے تھے کہ مسافر وین کھائی میں جا گری جس سے گیارہ افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے ،ان میں یہ دونوں بھائی بھی شامل تھے جن کی عمر بیس سے بائیس سال بتا ئی جاتی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی شہر میں کہرام مچ گیا ۔
کھیوڑہ (راجہ فیاض الحسن ) کھیوڑہ کے رہائشی دو جوں سال سگے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق موضع سردھی ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے کھیوڑہ محلہ اسلام گنج کے رہائشی دو جوان سال سگے بھائی عاصم محمود ولدملک سیف الرحمان مرحوم عمر بائیس برس اور عامر محمود ولد ملک سیف الرحمان مرحوم عمر اٹھائیس سال گذشہ شب ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ دونوں بھائی اپنی دکانوں کا سامان خرید کر پشاور سے گھر واپس آ رہے تھے کہ حسن ابدال کے قریب ان کی تیز رفتار وین سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالا سے جا ٹکرائی۔ جس سے ڈرائیور سمیت پانچ افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں کھیوڑہ کے دونوں بھائی بھی شامل تھے۔ دونوں کا تعلق غریب گھرانہ سے تھا۔ یہ دونوں بھائی بہت چھوٹے دکان دار تھے ۔ متوفی عاصم تا حال غیر شادی شدہ تھا ۔ جس کی شادی چند ماہ بعد متوقع تھی جب کہ عاصم کی فقط تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ حادثہ کا سبب رات کی ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کا سو جانا بیان کیا جاتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر میں کہرام مچ گیا ۔اورپورا شہر سوگوار ہو گیا۔ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دونوں متوفین کو شہر کے مرکزی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ہزاروں سوگوار شہریوں نے شرکت کی۔متوفیان کے جنازہ میں شریک افراد کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ شہر کی سب سے بڑی جنازہ گاہ ناکافی ہونے کے باعث نماز کی ادائیگی ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں کی گئی۔ امامت پیر وصف شاہ نے کی۔
The post کھیوڑہ کے رہائشی دو سگے بھائی حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق appeared first on جہلم جیو.