Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہم نے سیاست میں آنے کا فیصلہ آج نہیں کیا ،چوہدری عامر حسین گجر گھرمالہ

$
0
0
جہلم(چوہدری زاہد لطیف)یو سی گھرمالہ سے وراثت کی سیاست کے خاتمہ کیلئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی کے پینل کے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری محمد زمان میٹ اور امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری جہانگیر حسین نکو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،ان خیالات کااظہار سپین بارسلونا کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری عامر حسین گجر گھرمالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں آنے کا فیصلہ آج نہیں کیا بلکہ گزشتہ سات سال سے اپنے علاقہ کے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور میں میرے بڑے بھائی حاجی منیر حسین اور چوہدری جہانگیر حسین نکو نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ وائس چیئرمین کا منصب لینے کیلئے نہیں کیا بلکہ وراثت کی سیاست کے خاتمہ کیلئے میدان میں اترے ہیں،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تکبر کے پہاڑ فنا ہوں گے فتح پی ٹی آئی کو ہوگی۔بڑے بڑے دعوے کرنے والے 19نومبر کو منہ چھپاتے پھرے گئے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف اپنے علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا ہے ہمارے مد مقابل جو بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں ان کا جواب ان کو پولنگ کے روز مل جائیگا،جب پی ٹی آئی کے کارکن گھر گھر سے ووٹر نکال کر اپنے پینل کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈلوائیں گے،اور ان کو کامیابی دلوائیں گے۔

 

The post ہم نے سیاست میں آنے کا فیصلہ آج نہیں کیا ،چوہدری عامر حسین گجر گھرمالہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles