جہلم ( اشتیاق پال) انجمن تاجران نیا بازار نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے جہلم احمر نائیک سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے پانی نیا بازار میں نالوں کی عدم صفائی کی وجہ سے داخل ہو جاتا ہے جہاں سے عوام کے گذرنے کے علاوہ بڑی گاڑیوں کے گذرتے وقت پانی دوکانوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے کاروباری طبقے کا مالی نقصان ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈ ونگ کے راہنما راؤ محمد یونس نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نیا بازار دوسرے بازاروں سے ڈھلوان کی طرف ہے تمام علاقوں بشمول شاندار چوک، ریلوئے روڈ کا پانی ریلوے پل کے ساتھ چوک سلیمان پارس اکھٹا ہو جاتا ہے نیا بازار میں پانی اپنی سطح بلند کرنے کی وجہ سے نیا بازار کی تاجر برادری سخت اذیت کا شکار ہے انہوں نے ایڈمنسٹریڑ ٹی ایم اے جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے کہ نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ نیا بازار کی تاجربرادری سکھ کا سانس لے سکے۔
The post نیا بازار میں نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے،انجمن تاجران نیا بازار appeared first on جہلم جیو.