Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

$
0
0
جہلم (اشتیاق پال ) جہلم شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، سبزیاں پھل بھی غریبوں کی پہنچ سے باہر نکل پڑے بیسن رمضان میں اضافہ کے بعد 5400 روپے فی 40 کلو سے بڑھ کر 6000 روپے تک جا پہنچا ہے ، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کا فوراً نوٹس لیا جائے تفصیلات کے مطابق جہلم سبزی فروٹ منڈی میںآلو 5کلو 120 روپے سے140 روپے جبکہ عام دوکانوں پر 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے پیاز5 کلو 100 روپے سے120 روپے جبکہ عام دوکانوں پر 40 روپے فی کلو، ٹماٹر منڈی70 روپے اور عام دوکانوں پر 120 روپے فی کلو ، بھنڈی 100 سے 120 روپے، کریلہ 80 سے 100 روپے، پالک درمیانی 30 روپے سے 40 روپے فی چھوٹی گڈی، اروی60 روپے سے80 روپے فی کلو جبکہ فروٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے رمضان میں بیسن چالیس کلو بوری تھوک میں 5400 روہے میں ملتی رہی ہے جو اب6000 روپے تک پہنچ گئی ہے، چینی اب70 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ جس سے اب خدشہ ہے کہ پکوڑے تیار کرنے والے بیسن میں گندم کا آٹا وزن بڑھانے یلئے ملائیں گے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان سے مطالبہ کیا ہے اس خود ساختہ مہنگائی پر قابو پایا جائے تاکہ غریب لوگ بھی دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔

The post جہلم شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles