Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم مجاہد آباد وارڈ نمبر 20سے عاصم کیانی کی فتح یقینی ہے،راجہ عباس،چوہدری شکیل

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم مجاہد آباد وارڈ نمبر 20 عاصم کیانی کی فتح یقینی ہے ،پی ٹی آئی کی یوتھ ان کی فتح کے لیے دن رات کوشاں ہے ان خیالات کااظہار راجہ عباس اور چوہدری شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد اس وارڈ سے ایک نوجوان بلدیاتی الیکشن میں سامنے آیا ہے،اور اس وارڈ کی اکثریت اس کے حق میں ووٹ دے گی ،راجہ عاصم کیانی ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں اور دن رات عوام کے دکھ سکھ میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم راجہ عاصم کیانی کی انتخابی مہم ہرطرح کی مدد کیلئے تیار ہیں کیونکہ ان جیسا نمائندہ بھی منتخب ہو کر علاقہ کے مسائل کو حل کروا سکتے ہیں ،نہ کہ وہ روایتی سیاستدان جو کہ صرف ووٹ لینے کے وقت سب اچھا کے وعدے کر لیتے ہیں مگر ا س کے بعد نظر نہیں آتے ،انہوں نے مزید کہا کہ 19نومبر کو عمران خان کے ہراول دستے کا سپاہی راجہ عاصم کیانی بلا لہراتا ہوا فاتح ہو گا۔

 

The post جہلم مجاہد آباد وارڈ نمبر 20سے عاصم کیانی کی فتح یقینی ہے،راجہ عباس،چوہدری شکیل appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles