Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم چک خاصہ یو سی وارڈ نمبر 3سے اعجاز احمد ڈار کی فتح یقینی ہے،حافظ گلزار عمر

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم چک خاصہ یو سی وارڈ نمبر 3سے معروف سماجی شخصٰٹ اعجاز احمد ڈار کی بلدیاتی الیکشن میں فتح یقینی ہے ،اہل علاقہ نے انتخابی نشان بلے با ز پر مہر لگا کر سماجی خدمت کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ان خیالات کااظہار معروف مذہبی شخصیت حافظ گلزار عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے شک مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے امیدوار یو سی چک خاصہ وارڈ نمبر 3سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،مگر اعجاز احمد ڈار کی شخصیت اور ان کا کردار سب کے سامنے ہے شریعت کے لہذا سے بھی وہ مکمل ہیں،صوم و صلوۃ کے پابند ہیں اور علاقہ کے عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں،دین سے محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بچوں سے لے کر بڑے سب ان کا احترام کرتے ہیں اور ایسا ہی شخص عوامی نمائندہ ہونا چاہیے جو اعلیٰ کردار کا مالک ہو انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز احمد ڈار کو کسی پلیٹ فارم کی ضرورت نہیں وہ اپنی شخصیت ایک جماعت کی حیثیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ظالم کے سامنے کلمہ حق کہنا ان کا شیوہ ہے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑ ھکر حصہ لیتے ہیں ان کی تمام تر خوبیوں کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ کی اکثریت نے ان کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،انشاء اللہ 19نومبر کو فتح دین سے محبت کرنے والے اس باریش شخصیت اعجاز احمد ڈار کی ہو گی اور چک خاصہ یو سی وارڈ نمبر 3کے رہنے والے ثابت کر دیا ہے کہ وہ باشعور و باضمیر ہیں اور موروثی سیاست کے خلاف جہاد کرتے ہوئے اعجاز احمد ڈار کے حق میں اپنا ووٹ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز احمد ڈار ایک ایسے شخص کا نام ہے کہ جس نے عزم کررکھاہے کہ میں اپنی آخری سانس تک سماجی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا،

 

The post جہلم چک خاصہ یو سی وارڈ نمبر 3سے اعجاز احمد ڈار کی فتح یقینی ہے،حافظ گلزار عمر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles