جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذوالفقاراحمد نے عید ی کے نام پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالی بسوں اور ویگنوں کے مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 19 بسوں کا چلان کیا اور ان پر 18000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہ ایک ویگن قبضہ میں لے لی جبکہ تیرہ ویگنوں اور بسوں کو وارننگ جاری کی۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذوالفقاراحمد نے جہلم شہر اوردینہ میں ویگن اور بس اڈوں ، جہلم پنڈدانخان روڈ، منگلا روڈ اور ٹا ل پلازہ جہلم میں پچاس سے زائد ویگنوں اور بسوں کی انسپکشن کی اور زائد کرایہ وصول کرنے پر جرمانہ عائد کیا اور وارننگ بھی جاری کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لیکر آئی ہے جبکہ مختلف روٹس پر کرایوں کا از سرنو جائزہ لیا گیا ہے اور تمام اڈہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرایہ نمایاں طور پر اڈوں پر آویزاں کیا جائے اور مسافر کسی بھی شکایت کی صورت میں 03324547429پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
The post جہلم :مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالی بسوں اور ویگنوں کے مالکان کے خلاف کاروائی appeared first on جہلم جیو.