کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن)کھیوڑہ ٹی سی ایس دفتر سے شراب برآمد، تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں واقع ٹی سی ایس کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مار کر 120 بوتل شراب برآمد کر لی۔بتایا جاتا ہے کہ کورئیر کا عملہ فرضی نام سے شراب منگاتا اور فروخت کرتا تھا۔ اور یہ گھنونا کاروبار طویل عرصہ سے جاری تھا۔ مقامی پولیس نے مخبری کے بعد دفتر کی نگرانی شروع کر دی ۔آج چکوال سے مشتبہ کنسائنمنٹ موصول ہوئی جس پر دوائی کا لیبل لگا ہوا تھا۔ پولیس کے چیک کرنے پر پارسل کے اندر سے ایک سو بیس بوتل عالیٰ درجہ کی شراب برآمد ہوئی۔ پارسل کے وصول کنندہ کا نام ارشد محمود سکنہ حیدری چوک کھیوڑہ اور فون نمبر03465972580 فرضی ثابت ہوا۔ پولیس نے وسیم فیروز عرف طاہرولد محمد سلیم قوم کھوکھر سکنہ ریحان کالونی کھیوڑہ اور محمد بشیر ولد راج ولی سکنہ اسلام گنج کھیوڑہ کے علاوہ پنڈدادن خان کے شہباز کے خلاف مقدمہ نمبر 184/16 زیرِ دفعہ 3/4ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ محمد بشیر اور شہباز پولیس کی حراست میں ہیں جب کہ محمد سلیم مفرور ہے جس کی تلاش میں پولیس چھاپے ما رہی ہے۔
The post کھیوڑہ ٹی سی ایس دفتر سے شراب برآمد appeared first on جہلم جیو.