جہلم (دلنواز احمد ) اختیا رات کے نشے میں چور کونسلر نے رشتہ داروں سے مل کر زمین کے تنا زعے پر محنت کش کو ما ر ما ر کر لہو لہا ن کر دیا ،سر پھا ڑ دیا ،نا ک کی ہڈی تو ڑ دی ،سر عام ہو ائی فا ئر نگ کر تے ہو ئے گھر میں داخل ہو گئے ،تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس نے حسنین علی کی درخواست پر کونسلر سمیت 9افراد کے خلا ف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق حسنین علی ولد خالد علوی قوم علوی سکنہ سنگھوئی نے تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس کو بتایا کہ میں نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلاتو سامنے اجمل ولد یوسف ،اختر ولد حسن مسلح ہائے پسٹل،اسجد ولد یوسف مسلح ڈنڈا،اصغر ولد حسن ،امان اللہ ولد اصغر گلی میں موجود تھے اسجد نے مجھے گلی میں گریبان سے پکڑ کر گالیاں دینا شروع کردیں میرے منع کرنے پر اختر نے وار بٹ پسٹل کیا جو مجھے سر پر لگا پھر اسجد نے وار ڈنڈا میرے سر پر کیا ۔پھر اختر ،امان اللہ اور اصغر نے مجھے لات مکوں سے مارناشروع کردیا ۔اسی اثناء میں میرے چچا سجاد احمد ولد عبدالرحمن ،راشد ولد سجاد احمد ،ذین عباس ولد راشد محمود آگئے اورملزمان کی طرف سے وقاص ،جبران پسران محمداشفاق ،فہیم ولد صفدر ،خالد ولد احمد حسن سکنائے سنگھوئی بھی آگئے ۔وقاص نے وار مکا سجاد پر کیا جو اسے منہ پر لگا اختر نے واربٹ پسٹل راشد پرکیا وقاص نے وار پتھر کیا جو ذین کو سر پر لگا ۔ ملزمان نے ہمارے گھر کے دروازے بھی توڑ دیئے اور گھر میں داخل ہو کر ہوائی فائرنگ کی۔واقع ہذا ہمارے علاو ہ سہیل احمد ،علی حمزہ اورمحمد شریف نے بچشم خوددیکھا ہے وجہ عناد تنازعہ زمین ہے ۔تھا نہ چو ٹا لہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post کونسلر نے زمین کے تنا زعے پر محنت کش کو ما ر ما ر کر لہو لہا ن کر دیا appeared first on جہلم جیو.