Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیق ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیق نے جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30قدیر حسین بٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دوہ کیا اور انہوں نے عید الفطر کی مناسبت سے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 10 قیدیوں کو ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم مظہر وحید چوہدری بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیق نے جیل کے سیکیورٹی کے انتظامات اور جیل کی چاردیواری میں عمومی ماحول پر اظہار اطمنا ن کیا۔ تاہم انہوں نے جیل انتظامیہ کو ان انتظامات میں مذید بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیق نے اسیران نے مسائل اور شکایات کے بارے میں دریافت کیا ۔ چند اسیران نے تحریری طور اپنی شکایات سے آگاہ کیا جن پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیق نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

The post ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیق ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles