جہلم (عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال) جہلم شہر کے سرکاری و غیر سرکاری بینکوں کا سسٹم خراب ہونے سے شہری تنخواہ پنشن اور دیگر واجبات سے محروم، بینکوں کے باہر لمبی قطاریں سخت گرمی میں شہری پریشان، بینک سٹاف کا موقف کہ سسٹم ہیڈ آفس سے خراب ہے بحالی تک چیک اور اے ٹی ایم سے ادائیگی ممکن نہیں، تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک، پنجاب بینک ، یو بی ایل، مسلم کمرشل بینک، حبیب بینک سمیت دیگربینکوں کے سسٹم لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے عوام سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہے پنشنرا حضرات، اور بینکوں سے تنخواہ وصول کرنے والوں کے علاوہ بینکوں کے صارف سسٹم کی خرابی کی وجہ سے پریشان کھڑے تھے اس سلسلہ میں جب بینک کے عملہ سے وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ہیڈ آفس سسٹم میں خرابی ہے اسکی بحالی تک تمام کام ٹھپ ہے چیکوں کی ادائیگی اے ٹی ایم اور دیگر تمام کام اسی وجہ سے التوا کا شکار ہیں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں رقم نہ متعلقہ افسر نے بتایا کہ نیشنل بینک میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے مسلہ ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے کا کہ بینکوں کے اس سسٹم کی وجہ سے ہمیں عید کس طرح غذاریں گے جو ایک سوالیہ نشان ہے،،؟
The post جہلم شہر کے سرکاری و غیر سرکاری بینکوں کا سسٹم خراب appeared first on جہلم جیو.