کھیوڑہ +پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر +نمائندہ خصوصی )ڈی سی او جہلم کا تحصیل ہیڈ کواٹر پنڈدادنخان کا دورہ ،سٹاف نے کلرک مجیدچوہان کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے ڈی سی او نے تفصیلی شکایات سننے کے بعدکلرک مجید چوہان کو معطل کر دیا۔چند دن قبل مجید چوہان سمیت سات ہسپتال اہلکاروں پر بجلی چوری کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ کیا اور ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ہسپتال کے میل فی میل نرسنگ سٹاف سمیت دیگر عملہ نے جونےئر کلر ک مجید چوہان نے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے سٹاف نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ کلرک نے ہسپتال کے تمام نظام پر قبضہ کر رکھاہے ہم سے مختلف روٹین کاموں کے لیے جس میں تنخواہ کا حصول ،چھٹیوں کے مسائل ، حاضری ریکارڈ، اور دیگر معاملات درست رکھنے کے پیسے طلب کیے جاتے ہیں لاہور سے ٹرانسفر ہو کر آنے والی نرس نے بتایا کہ چھے ماہ سے ڈیوٹی کر رہی ہوں تاہم نا تنخواہ ملی ہے نا ہی دیگر اخراجات کے بل پاس ہو رہے ہیں سٹاف نے مزید کہاکہ اس ہسپتال میں وہی اہلکار ڈیوٹی کر سکتا ہے جو کلرک صاحب کو خوش رکھے ہسپتال عملے کے ساتھ ساتھ موقع پر موجود عوام الناس نے بھی مذکورہ کلرک کی جانب سے مختلف نوعیت کے سرٹیفیکٹ کے حصول میں پیدا ہونے والی دشواریوں کے بارے میں بتایا،ڈی سی او جہلم نے کلرک کی ہوش ربا کارکردگی کے بارے میں سننے کے بعد کلرک کی رپورٹ تیار کی جبکہ معطلعی کے احکامات کے بارے میں ای ڈی او جہلم کی جانب سے ایم ایس شاہد بیگ کو ٹیلی فون پر آگاہ کیا گیا، سٹاف کا مطالبہ تھا کہ اس کلرک کے ماضی اور حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سے فوری طور پر ہماری جان بخشی کروائی جائے ۔یاد رہے چند دن قبل ڈسٹرک مانیٹرنگ ٹیم جہلم نے ہسپتال کاوزٹ کیا تویہ ہی کلرک سرکاری بجلی چوری کرتے پکڑا گیاجس کی بنا پر سات دیگر اہلکاروں سمیت اس کے خلاف ایم ایس کی مدعیت میں ایف آئی آربھی درج ہو چکی ہے جبکہ ماضی میں بھی موصوف درجنوں اسی نوعیت کی انکوئریاں بھگتے ہوئے ضلع بدر بھی ہو چکا ہے ۔
The post ڈی سی او جہلم کا تحصیل ہیڈ کواٹر پنڈدادنخان کا دورہ ، appeared first on جہلم جیو.