جہلم (نمائندہ جہلم جیو) پاکستان پیپلز پارٹی سے وفا کرنے والے ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں، ضلع جہلم کی عوام کومرحوم گورنرچوہدری الطاف کی تصویر بینرز پر لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، جس لدھڑ خاندان کو پیپلز پارٹی نے ممبر قومی اسمبلی، گورنر پنجاب تک بنایا ، فواد حسین کو مشیر وزیر اعظم پاکستان بنایا مگر انہوں نے وفا نہیں کی اب این اے63 کی عوام بھی انہیں گھر کا رستہ دکھائے گی ان خیالات کا اظہار الحاج ظہور عالم بٹ سابق سٹی صدر پی پی پی جہلم نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر مثالوں سے بھرا پڑا ہے کہ شہیدوں کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکرز کو اعلیٰ مقام دیا راجہ پرویز اشرف جیسے ورکرز کو ملک کا وزیر اعظم اور چوہدری الطاف حسین کو گورنر پنجاب بنا کر ثابت کر دیا کہ بھٹو کے فلسفہ میں موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پارٹیاں بدلنے والے چوہدری فواد حسین مرحوم گورنر کی بینرز پر تصویر لگا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پی پی پی کے نظریاتی ورکرز کو ورغلا سکیں گے ایسا بالکل نہیں ہو گا بلکہ این اے 63 کی عوام ان کے خلاف ووٹ دے کر انہیں واپس گھر کا رستہ دکھائیں گے فتح انشا ء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی اور مقابلہ صرف مسلم لیگ ن سے ہو گا۔
The post پاکستان پیپلز پارٹی سے وفا کرنے والے ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں،ظہور عالم بٹ appeared first on جہلم جیو.