جہلم(سید جاوید رضوی) ایوبیہ کالونی بھینس کالونی میں تبدیل، رمضان ختم ہونے کو ہے مگر ڈی سی اوجہلم نے ایوبیہ کالونی کا دورہ کرنا پسند نہ کیا۔شہریوں کا بھینسوں کے باڑے ختم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ایوبیہ کالونی جو شہرکے عین وسط میں واقع ہے اور سول لائن اور اثریہ روڈ کے درمیان لنک روڈ کے طور پر بھی کافی مصروف روڈ ہے ۔یہ پوش کالونی ہونے کے باوجود بھینس کالونی میں تبدیل ہو چکی ہے۔سبزی منڈی اور فروٹ مارکیٹ کے دورے کرنے والے ہر دل عزیز ڈی سی او سے ایوبیہ کالونی کے باسیوں نے دورہ کی اپیل کی ہے کہ ڈی سی او موصوف آئیں اور اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کریں کہ مہنگے داموں جگہ خرید کے لاکھوں روپے سے تعمیر کردہ مکانوں کے مکین کس حال میں ہیں۔
The post ایوبیہ کالونی بھینس کالونی میں تبدیل appeared first on جہلم جیو.