جہلم(سید جاوید رضوی)نہروں کے بار بارٹوٹنے کی وجہ محکمہ نہر میں انتہا درجہ کی کرپشن اور افسروں کو کھلی چھٹی ہے۔ عوام لاوارث نظام کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔جب تک متعلقہ افسروں کو عبرت ناک سزا نہیں ملے گی نہریں ٹوٹتی رہیں گی۔ شہریوں کا حکومت سے فوری ایکشن کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق آئے دن خبریں آتی رہتی ہیں کہ فلاں جگہ نہر ٹوٹنے سے اتنے دیہات پانی میں ڈوب گئے اور کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور اتنے مکان زمین بوس ہو گئے مگر اس کے نتیجے میں ہونے والی انکوائری رپورٹ کی تفصیل منظر عام پر نہیں آتی جس سے شہ پاکر اب نہروں کے ٹوٹنے کے سلسلے کو مزید فروغ حا صل ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔شہریوں نے تمام صوبائی حکومتوں کو مشترکہ پالیسی مرتب کرنے اور بار بار نہریں ٹوٹنے کے واقعات کی ٹیکنیکل ٹیم سے انکوائری کرانے کی اپیل کی ہے۔
The post نہروں کے بار بارٹوٹنے کی وجہ محکمہ نہر میں انتہا درجہ کی کرپشن appeared first on جہلم جیو.