Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ شدید زلزلہ سے لرز اٹھا

$
0
0
کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ شدید زلزلہ سے لرز اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دو بج کربارہ منٹ پر کھیوڑہ میں شدید زلزلہ آیا ۔زلزلہ کے جھٹکے واضع محسوس ہوئے اور اس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارتیں لرز گئیں ۔ زلزلہ کے جھٹکے تقریباً تیس سیکنڈ تک متواتر جا ری رہے ۔ شہری شدید خوف زدہ ہو گئے اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔ اگرچہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تو نہیں ہے تاہم سب اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔زلزلہ کے باعث مواصلات کا نظام خراب ہو جانے کے باعث شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

 

The post کھیوڑہ شدید زلزلہ سے لرز اٹھا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles