جلالورشریف(عمران حیدرببلی+چوہدری رفیع+ڈاکٹرطارق)رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں تعینات ایل ایچ وی عصمت نے جلد بازی سے کام لیتے ہوئے اور ڈلیوری اپنے کھاتے میں ڈالنے کی خاطر مریصہ فرزانہ کی زندگی داؤ پرلگا دی۔ اور یوں منیر نامی شخص کی بیویفرزانہ سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق۔جلالپورشریف کی رہائشی منیر کی بیوی فرزانہ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف دوائی لینے آئی تو ڈیوٹی پر موجود ایل ایچ وی عصمت نے ڈلیوری کیس اپنے کھاتے میں ڈالنے کیلئے مریضہ کو فورن لیبر روم میں لے گئ اور زچکی کے انجکشن وغیرہ لگا ئے۔ لواحقین کے مطابق ابھی ڈلیوری ہونے کا عرصہ باقی تھا ۔ اور کچھ دن رہتے تھے مریضہ کو بے دردی سے چیرپھاڑایل ایچ وی کے زبردستی ڈلیوری کرانے پر مریضہ کی حالت غیر ہوگئ لیکن جلدی جلدی پیدا ہونے والے بچے سمیت مریضہ کو گھر بھیج دیا گیا گھر پہنچنے پر مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئ تو دوبارہ مریضہ کورورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف لایا گیا ۔ لیکن مذکورہ ایل ایچ وی نے مریضہ کی حالت غیر ہونے پر مریضہ کو منڈی بہاوالدین لے جانے کا مشورہ دے دیا لیکن منڈی بہاوالدین تک پہچتے پہچتے مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئ اور راستے میں ہی دم توڑ گء۔ فرزانہ کے اہل خانہ نے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کی ایل ایچ وی عصمت کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکام بالا سے استددعا کی ہے کہ اسکے خلاف کاروائی کی جائے(موقف) جب رورل ہیلتھ سنٹر کی ایل ایچ وی عصمت سے موقف کیا گیا تو اس نے کہا کہ زندگی موت خدا کے ہاتھ میں ہے میں نے خود مریضہ کی ڈلیوری کی اور مریضہ کی حالت خراب ہونے پر میں نے خود ہی منڈی بہاوالدین لے جانے کا مشورہ دیا)
The post ایل ایچ وی عصمت کی جلد بازی سے مریضہ کی زندگی داؤ پر لگ گئی appeared first on جہلم جیو.