Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یونین کونسل چک خاصہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے،چوہدری خالد

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)یونین کونسل چک خاصہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے اور میاں نواز شریف ،میاں شبہاز شریف نے یونین کونسل چک خاصہ کیلئے خصوصی گرانٹیں دے کر اس کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی،ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی جس بہتر انداز میں عوام کی خدمت کررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری خالد صدیق یونین کونسل چک خاصہ نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ راجہ کامران حیات امیدوار برائے چیئرمین اور دیگر کونسلر ز جنہوں نے اپنی زندگی مسلم لیگ ن کے لیے وقف کر رکھی ہے اور اس پر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں انشاء اللہ 19نومبر کو ایک بار پھر یونین کونسل چک خاصہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہو گی،میری یونین کونسل کے ووٹرز سے امید ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے،

 

The post یونین کونسل چک خاصہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے،چوہدری خالد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles