جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ الحاج ملک وزیر خان نے مختلف کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا مشن کرپشن ،نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ،عمران خان کے وژن کے مطابق تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کریں گے،غیر معیاری کام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا،ہم پرانا فرسودہ بلدیاتی نظام میں بہتری لا کر عوام کو ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ڈیروں کی زینت نہیں بننے دیں گے،حکومتی سیاسی کارندوں کی اجارہ داری کے بت کو پاش پاش کر دیں گے،اور پاکستان تحریک انصاف اپنے یا کسی دوسری جماعت کے ورکر کو طفل تسلیوں پر نہیں ٹرخائیں گے،بلکہ ان کے جائز کاموں کو اپنے اوپر فرض سمجھ کر ان کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر چیئرمین یاسر قریشی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ لوگ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ امیدوار برائے چیئرمین یاسر قریشی اور امیدوار برائے وائس چیئرمین الحاج ملک وزیر خان اپنے پینل کے تمام ووٹرز کیلئے یکساں طور پر ووٹ مانگ رہے ہیں،اور یہی پاکستان تحریک انصاف کے انصاف کرنے کا طریقہ ہے،
The post پی ٹی آئی کا مشن کرپشن ،نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے،الحاج ملک وزیر خان appeared first on جہلم جیو.