جہلم (عبدالغفور بٹ ) ضلع جہلم نے صحت کے حوالہ سے35 اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا ، پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ، ڈائریکٹر جنرل لاہور نے ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ آصف کی کارکردگی کو سراہا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل لاہور آفس نے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع کی کارکردگی کو چیک کیا جس میں ضلع جہلم کے ای ڈی او صحت کیپٹن ریٹائرڈ آصف نے بھی شرکت کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہیلتھ روڈ میپ پروگرام پر روشنی ڈالی جس میں ضلع جہلم میں ڈیلیوری کے کیسز 103% ، ادویات کی فراہمی میں 100% ، پورے ضلع میں بچوں کو خفاظتی ٹیکہ جات ویکسنیشن میں 100% ، ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور سپورٹ سٹاف کی حاضری 100% رہی ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ ڈاکٹر آصف تجربہ کار آفیسر ہیں انہوں نے انتھک محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے ضلع جہلم پہلے نمبر پر آیا ، عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ اور محنت اور لگن سے اس کامیابی کو جاری رکھیں گے ،
The post ضلع جہلم نے صحت کے حوالہ سے35 اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on جہلم جیو.