Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے سستارمضان بازار اکرم شہید پارک کا دورہ کیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ضلعی انتظامیہ جہلم نے عوام کی سہولیات کے پیش نظر جہلم شہر میں مشین محلہ کے علاوہ اکرم شہید پارک میں بھی سستا رمضان بازار قائم کیا ہے ۔ اکرم شہید پارک میں قائم سستا رمضان بازار میں عوام کو چھاؤں تلے خریداری کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور گرم موسم کے پیش نظر پنکھوں کا بھی انتظام کیا گیاہے ۔ اکرم شہید پارک میں صارفین کو وسیع پارکنگ کی سہولت میسرہے اور ایک ہی چھت تلے صارفین تازہ سبزی اور پھل کے علاوہ گوشت، دالیں ، آٹا اور چینی سمیت تمام اشیائے خوردنی خرید سکتے ہیں۔ تمام اشیائے خوردنی اوپن مارکیٹ کی نسبت ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے سستارمضان بازار اکرم شہید پارک کا دورہ کیا اور تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔ وہ تمام سٹالوں پر گئیں اور صارفین سے اشیائے خوردنی کی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہاکہ سستا رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو ما ہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے رابطہ کریں۔

The post اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نے سستارمضان بازار اکرم شہید پارک کا دورہ کیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles