جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈاکٹر محمد خلیل کی صحت یابی کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دعائیں ۔بک کارنر شو روم جہلم کے مینجنگ ڈائریکٹر امر شاہد جو ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس گئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ جذبہ جہلم ڈاکٹر محمد خلیل جو پچھلے ایک ماہ سے علیل ہیں کی جلد صحت یابی کیلئے بیت اللہ شریف اور روضہ رسولﷺ کی حاضری کے موقع پرخصوصی دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب مکرمﷺ کے صدقے ڈاکٹر موصوف کو جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ اپنا صحافتی سفر جاری رکھ سکیں۔
The post ڈاکٹر محمد خلیل کی صحت یابی کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دعائیں appeared first on جہلم جیو.