Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں چار سینئر ڈاکٹرز ڈیوٹی جائن کرنے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

$
0
0
جہلم(سید جاویدرضوی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں چار سینئر ڈاکٹرز کی جوائنگ پرشہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،حکومت پنجاب کی جہلم والوں سے شفقت پر شہریوں کا ایم پی اے چوہدری لال حسین کو زبردست خراج تحسین اور ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن(ر)ڈاکٹرآصف اور ایم ایس ڈاکٹر شوکت محمود کی انسان دوستی پر درازی عمر کی دعا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں تجربہ کار ڈاکٹرز کے ریٹائر ڈ ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹرز مطلوبہ تعداد میں میسر نہ تھے ۔ہسپتال میں ڈاکٹرز کے بورڈ تو آویزاں تھے مگر ڈاکٹرز کا نام و نشان تک نہ تھا جبکہ مریض ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمجھ کر بدستورآ رہے تھے ۔ ان حالات میں شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی خدمات لینے کی اپیل کی کیونکہ ڈاکٹرز اپنے گھر میں رہتے ہوئے زیادہ آسانی سے انسانی خدمت کا یہ فریضہ سر انجام دے سکتے ہیں۔ حکومت پنجاب نے مہربانی کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے چوہدری لال حسین ،ڈی سی اوجہلم ،ایم ایس جہلم اور ای ڈی او ہیلتھ مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ریٹائرڈ ہونے والے سینئر ڈاکٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع کی اجازت دے دی۔ حکومت نے اس سے قبل نیورو سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل کی مدت ملازمت میں توسیع کی اور اسی طرح ڈاکٹر محمد یوسف شاہ ، ڈاکٹرارشد جاوید،سرجن ڈاکٹر عمران یعقوب اور ڈاکٹر مظہر اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔شہریوں نے اس کاوش پر خکومت پنجاب،ایم پی اے چوہدری لال حسین اور ای ڈی او( ہیلتھ) کیپٹن(ر)ڈاکٹر آصف اور ایم ایس ڈاکٹر شوکت محمود کا دلی شکریہ ادا کیاہے۔

The post ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں چار سینئر ڈاکٹرز ڈیوٹی جائن کرنے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles