جہلم (دلنواز احمد) خدائے بزرگ و بر تر کا جتنا بھی شکر ادا کیا جا ئے کم ہے کہ اس نے ہمیں ما ہ رمضا ن جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے اس مہینے کی ہر گھڑی کا ہر لمحہ رحمتو ں اور بر کتو ں سے بھرا ہوا ہے اس مہینے میں عبادات کا اجرو ثواب کئی گنا بڑھ جا تا ہے نفل کا ثواب فر ض کے برابر اور فر ض کا ثواب ستر گنا کر دیا جا تا ہے ایک حدیث کے مطا بق ایک بار دورود شریف پڑھیں تو لا کھ بار دورود شریف کے برابر ثواب ملتا ہے ان خیا لا ت کا اظہا آل پاکستان سکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن پنجاب کے جنرل سیکر ٹر ی افتخار حسین ملک نے رمضان کے فضا ئل و برکا ت کا ذکر کر تے ہو ئے کیا ۔انھو ں نے کہا کہ روزہ ایک با طنی عبا دت ہے جواللہ رب العزت کو بہت پسند ہے کیو نکہ یہ رب اور بندے کے درمیا ن پو شیدہ عبادت ہے جس کا علم صرف رب تعالیٰ کو ہو تا ہے کہ میرا بند ہ میر ی رضا اور خوشنو دی کی خا طر ہر طر ح کے کھا نے میسر ہو نے کے با وجود روزہ رکھے ہو ئے ہے ۔اس لیے ما ہ رمضا ن میں زیا دہ سے زیا دہ رحمتیں اور بر کتیں سمیٹنے کی کو شش کریں۔
The post ایک بار دورود شریف پڑھیں تو لا کھ بار دورود شریف کے برابر ثواب ملتا ہے،افتخار حسین ملک appeared first on جہلم جیو.