Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

$
0
0
ڈومیلی (نمائندہ جہلم جیو)پاکستان گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام ڈیرہ راجہ اکرام کیانی (اڈرانہ) میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ،درجنوں مسحق افراد کا فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں ۔جبکہ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالرحمان نے ڈس ایبل بچوں کا معائنہ بھی کیاتفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں اڈرانہ میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام ڈیرہ راجہ اکرام کیانی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے علاوہ ڈومیلی بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے کیمپ میں شرکت کی،کیمپ میں درجنوں افراد کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور فری ادویات بھی دی گئیں جبکہ چائلڈ اسپیشلسٹ داکٹر عبدالرحمن نے ڈس ایبل بچوں کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں ،اس موقع پر پاکستان گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم کے صدر عمران ظہور کیانی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے اور ہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے کیونکہ انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے

The post پاکستان گکھڑ فیڈریشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles