جہلم(محمداشتیاق پال )جو حکومت عوام کی بنیادی ضرورت صحت اور تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے ترقیاتی کاموں پر بے دریغ رقم خرچ کر کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی کررہی ہے عوام کو سستے رمضان بازار کا لالی پاپ دے کر گمراہ کیا جارہا ہے ،وزیراعظم کو اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائے وہ خود تو اپنا علاج کروانے بیرون ملک چلے گے اور ان کا آپریشن کامیاب رہا جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں ہارٹ سرجری فیل ہونے پر کون ذمہ دار ہے اگر رمضان میں عوام کو ریلیف دینا ہے تو تمام دوکانداروں کو دیا جائے تاکہ شہر کے علاوہ دور دراز دیہات کے لوگ بھی استفادہ حاصل کر سکیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری منظور رضا اشرف کیپری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کی عوام کو بنیادی ضرورت صحت اور تعلیم میسر نہیں اور حکومت نے صرف 22ارب روپے تعلیم کیلئے مختص کر کے طلباء و طالبات سے ان کا بنیاد حق چھینا جارہا ہے جبکہ اس کے برعکس ترقیاتی کاموں کیلئے 188ارب روپے مختص کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ مال بنانے کیلئے یہی طریقہ بہتر ہے انہوں نے کہا کہ صرف شہر کی حد تک سستے رمضان بازار لگا کر دور دراز دیہات میں مقیم عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ اپنے ملک میں ایک معیاری ہارٹ ہسپتال بنائیں تاکہ آپ جیسے امیروں کی طرح جو بیرون ملک علاج کروا سکتے ہیں غریب لوگ اپنے ملک میں اپنا علاج کروا سکیں۔
The post ملک کی عوام کو بنیادی ضرورت صحت اور تعلیم میسر نہیں،چوہدری منظور رضا اشرف appeared first on جہلم جیو.