جہلم(عبدالغفور بٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جادہ میں ’’ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقدہوا،طالبات کی بھر پور شرکت،ڈینگی کے تاریخی پس منظر ،اعلامات ،احتیاطی تدابیر پر صحت افزاء بحث ہوئی بچیوں نے تقاریر کیں،اور نظمیں پڑھی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول جادہ میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے ایک سیمینار ہوا،جس میں جان لیوا ڈینگی وائرس کے تاریخی پس منظر علامات تشخیص علاج کے حوالہ سے بحث مباحثہ ہوا،اس سیمینار میں بچیوں تقاریر کیں اور نظمیں پڑھیں آخر میں ڈینگی وائرس کے حوالہ سے پنجم اور اول جماعت کی طالبات نے ٹیبلو پیش کیا ،جو کہ سب نے بہت پسند کیا،بچوں نے عہد کیا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنے سکول ،گھر اور محلے کو صاف رکھیں گے آخر میں میڈم صاحبہ نے ڈینگی کی حفاظتی تدابیر حوالے سے طالبات کو آگاہی دی،
The post گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جادہ میں ’’ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے‘‘ کے عنوان سے سیمینار appeared first on جہلم جیو.