Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر کی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے اہم ملاقات

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک کی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات جس میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میجر (ر)منصور ان کے علاوہ سرفراز بٹ نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، قیصر بیگ چیئرمین فیئراینڈ ایگزبیشن ڈیلیگیشن کمیٹی وایکس وائس پریذیڈنٹ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس انڈسٹری ، میاں انور اور دیگر شامل تھے ، ،اگلے ماہ پاکستانی سفارتخانہ کویت کی دعوت پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا وفد کویت کا دورہ کرے گا،جس کی قیادت پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل سیکرٹری آغا سعید کریں گے اس کے علاوہ پاکستان بزنس کونسل کویت اور پاکستان بزنس سنٹر کویت بھی اس وفد کی راہنمائی کریگا،اس میٹنگ میں قیصر بیگ چیئرمین فیئراینڈ ایگزبیشن ڈیلیگیشن کمیٹی وایکس وائس پریذیڈنٹ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس انڈسٹری ، نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کویت کیلئے کاروبار کیلئے ہم بہت پرامید ہیں اور انشاء اللہ ہمارا ڈیلیگیشن اگلے ماہ بھر پور تیاری کے ساتھ کویت کا دورہ کریگا،اس حوالہ سے دیگر معاملات بھی زیر بحث آئے،کہ پاکستان بزنس کونسل کویت اور پاکستان بزنس سنٹر کویت کیا سپورٹ کریگا،پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے کیا سپورٹ ہو گئی،پاکستانی سفارتخانہ کیا اہم رول ادا کرے گا، حافظ محمد شبیر ممبر اوپیک نے تمام چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے عہدیداران اور ان کی ٹیم میں شامل بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی گزارشات کو انتہائی دلچسپی سے سنا ،اورانہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کیلئے کویت میں سرمایہ کاری کیلئے بات کی ہے اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران کو کویت میں پاکستانی مصنوعات کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا،اور ہم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے عہدیداران و ممبران اور بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہماری اس کاوش پر اطمینان کااظہار کیا جو ہمارے لیے ایک اعزا ز سے کم نہیں، ہمارا کسی پر احسان نہیں بلکہ بحیثیت پاکستانی یہ وطن عزیز کا مجھ پر قرض ہے ، انشاء اللہ ہم پاکستان کی ایکسپورٹ کو کویت میں بڑھانے کیلئے مزید کاوشیں کر یں گے ،اپنے پاکستانی تاجر بھائیوں کو کویت میں متعارف کروائیں گے ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے صدر میجر (ر)منصور نے 25سالہ سلور جوبلی کیلئے مجھے ایک کتاب اور سی ڈی دی ہے جس میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں رجسٹرڈ تمام تاجروں کے اعداد و شمار تفصیل کے ساتھ ہیں جس سے ہمیں کویت میں پاکستانی تاجروں کو کویت میں کاروباری مواقع دلوانے میں اور امپورٹ کو بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کو کویت میں لے جانے میں بھی سود مند ثابت ہو گی،میرے نقط نظر میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کی سب سے بڑی چیمبر آف انڈسٹری بن چکا ہے جو کہ صحیح معنوں میں تاجروں کی نمائندگی کا آئینہ دار ہے، آخر میں کہا کہ اس سلسلہ میں چیئرمین فیئراینڈ ایگزبیشن ڈیلیگیشن کمیٹی وایکس وائس پریذیڈنٹ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس انڈسٹری قیصر بیگ کا اس سلسلہ میں نمایاں کردار ہے ،جنہوں نے ہر لمحہ میری معاونت اور راہنمائی کی اور میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے،

 

The post ممبر اوپیک حافظ محمد شبیر کی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے اہم ملاقات appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles